وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی اور ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے ) معاملے میں مرکز کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کا قیام آئین کے مطابق کا گیا ہے اور ا س کے لئے مرکز کی منظوری لازمی نہیں
ہے۔
دہلی حکومت نے ڈی ڈی سی اے میں مالی بے ضابطگی کی انکوائری کے لئے سابق ایڈوکیٹ جنرل گوپال سبرامنیم کی صدارت میں کمیشن قائم کی ہے ۔
مرکزی وزارت داخلہ نے کمیشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔